0
Sunday 10 Nov 2013 22:53

عزاداری سید الشہداء پر کوئی آنچ آنے دینگے نہ ہی حکومت کی کوئی پابندی خاطر میں لائینگے، علامہ عارف واحدی

عزاداری سید الشہداء پر کوئی آنچ آنے دینگے نہ ہی حکومت کی کوئی پابندی خاطر میں لائینگے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران روایتی جلوس و مجالس عزا سالہا سال سے جاری و ساری ہیں، اور حکومت کی جانب سے بے بنیاد پابندیاں تسلیم نہیں کرینگے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ بھرپور تعاون کیا۔ اتوار کے روز اسلام آباد پہنچنے پر محرم الحرام کمیٹی کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی روایتی جلوس اور مجالس ہائے عزا پر پابندیاں لگانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس پابندی کو فی الفور اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع نے ہمیشہ ملک و ملت کی سالمیت کو مقدم سمجھا جبکہ اتحادو مذہبی رواداری کےلئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں مگر موجودہ حکومت سالہا سال سے جاری روایتی مجالس و جلوس ہائے عزاء میں رکاوٹیں ڈال کر عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے کیو نکہ یہ شہری حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جسے تسلیم نہیں کرینگے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عزاداری سید الشہداءآئین پاکستان کی رو سے ہمارا مذہبی حق ہی نہیں بلکہ یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی لہٰذا ایام عزا میں مصنوعی خوف و ہراس پیدا کرنا اور سنگینوں کے سائے میں عزاداری کا انعقاد قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عزاداری سید الشہداءپر کوئی آنچ تسلیم نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی پابندی کو ہم خاطر میں لائینگے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور اس پابندی کو اٹھا کر عوام دوستی کا ثبوت دے۔  انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ روز سانحہ گوجرانوالہ عشرہ محرم کے باقی آمدہ ایام میں سیکورٹی کے حوالے سے ریاستی اداروں کی قلعی کھولنے کےلئے کافی ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ ریاست اور امن و امان کے قیام کے ذمہ دار ادارے ملک کے تمام حصوں میں محافل عزاداری، مجالس عزاءاور جلوس عزاءکے تحفظ کےلئے اپنے فرائض منصبی ادا کریںمگر افسوس سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیںاور عوام کو تنگ کرنے کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں اور عوام کی شہری آزادیاں سلب کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 319672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش