0
Sunday 10 Nov 2013 22:14

محرم میں بلدیاتی الیکشن ملت جعفریہ کو الیکشن سے دور رکھنے کی سازش ہے، شیعہ علماء کونسل

محرم میں بلدیاتی الیکشن ملت جعفریہ کو الیکشن سے دور رکھنے کی سازش ہے، شیعہ علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی نائب صدر علامہ محمد علی جروار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایام میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی جانب سے ملت جعفریہ کو الیکشن سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ ملک بھر میں تمام جماعتیں بھرپور حصہ لے سکیں۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ سید کاظم حسین شاہ نقوی، مولانا غلام رسول سریوال اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے محرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرکے عجلت کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے افسران کی ساری توجہ الیکشن کی طرف مرکوز ہوگئی ہے اور ان ایام میں دہشت گردی اور شرپسندی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے ایام میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 319664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش