1
0
Friday 15 Nov 2013 09:48

ہنگو، عاشورہ کے جلوس پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور راکٹ حملے

ہنگو، عاشورہ کے جلوس پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور راکٹ حملے

اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں عاشورہ کا جلوس برآمد ہوچکا ہے، جس پر دہشتگردوں نے راکٹ حملے اور شدید شیلنگ شروع کردی ہے، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق صبح جلوس جیسے ہی برآمد ہوا تو قریبی پہاڑیوں پر سے دہشتگردوں نے عزاداروں پر شدید ترین فائرنگ اور راکٹ داغنے شروع کردیئے، تاہم عزادار شدید ترین شیلنگ کے باوجود جلوس کو آگے بڑھاتے رہے۔ جبکہ حکومت اور سیکورٹی فورسز خاموش تماشائی بنے رہے، اور دہشتگردوں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ شدید ترین شیلنگ کے باوجود عزادار جلوس کو منزل مقصود تک پہچانے میں کامیاب ہوگئے، مقامی ذرائع کے مطابق جلوس میں عزاداروں نے تاریخی شرکت کی۔ اور سال گذشتہ سے زیادہ اس مرتبہ جلوس میں کہیں زیادہ لوگ شامل تھے۔ واضح رہے کہ ضلع ہنگو کو محرم الحرام کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 321091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سال گذشتہ سے اس مرتبہ جلوس میں کہیں زیادہ لوگ شامل تھے۔
ہماری پیشکش