0
Sunday 17 Nov 2013 14:23

امام حسین (ع) نے اپنے نانا کے دین کی خاطر قربانی دی، عبدالرحیم رحیمی

امام حسین (ع) نے اپنے نانا کے دین کی خاطر قربانی دی، عبدالرحیم رحیمی

اسلام ٹائمز۔ مولانا عبداللہ منیر اور مولانا عبدالرحیم رحیمی نے کہا ہے کہ مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ نواسہ رسول (ص) امام حسینٔ نے اپنے نانا کے دین کی خاطر اپنے معصوم بچے تک قربان کر دیئے، لیکن دین پر آنچ نہیں آنے دی۔ آج ہم بھی سنت امام حسینٔ کو زندہ رکھتے ہوئے اپنی جانیں تک قربان کر دیں گے، لیکن کسی کو عقیدہ ختم نبوت میں نقب نہیں لگانے دیں گے۔ علماء کرام نے کہا کہ آپ کی ذات گرامی سراپا رحمت و نعمت عظمٰی ہے، آپ محسن انسانیت تھے۔ مسلمان اپنے پیارے نبی (ص) کیلئے ہمیشہ قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

خبر کا کوڈ : 321776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش