0
Monday 18 Nov 2013 01:25

گوادر، کسٹم انسپکٹر سمیت 6 اہلکار گاڑیوں سمیت اغواء

گوادر، کسٹم انسپکٹر سمیت 6 اہلکار گاڑیوں سمیت اغواء

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے گوادر زیرو پوائنٹ جیونی سے نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر کسٹم انسپکٹر سمیت 6اہلکاروں کو گاڑیوں سمیت اغواء کرکے لے گئے۔ فرنٹیئر کور اور دیگر فورسز نے اغواء کاروں کا تعاقب کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی دوپہر گوادر کے علاقے تحصیل سنگسر میں گوادر سے 60 کلومیٹر دور زیرو پوائنٹ جیونی کے مقام پر کسٹم کا عملہ ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہا تھا، کہ نامعلوم مسلح افراد آئے اور کسٹم انسپکڑ سمیت 6اہلکاروں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اتوار کی دوپہر تقریباً 12 بجے کسٹم کا عملہ زیرو پوائنٹ جیونی کے مقام پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہا تھا، کہ ایک لینڈ کروزر اور 2، 3موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد آئے اور اسلحہ کے زور پر کسٹم کے انسپکٹر جمالی اور سپاہی حسن یعقوب سمیت 6 اہلکاروں کو 3 گاڑیوں سمیت اغواء کرکے لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مغویان میں ایک بنگالی بھی شامل ہے، جو کسٹم اہلکاروں کا کک تھا اور ان کے ساتھ موجود تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اغواء کار تربت، گوادر کے سرحدی علاقے کی جانب چلے گئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی انتظامیہ، فرنٹیئر کور بھی موقع پر پہنچ گئی اور اغواءکاروں کا تعاقب جاری ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 321945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش