0
Thursday 21 Nov 2013 13:03

جمعہ کے روز اسلام آباد میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی کا حکم نامہ جاری

جمعہ کے روز اسلام آباد میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی کا حکم نامہ جاری
اسلام ٹائمز۔ چیف کمشنر راولپنڈی کے زیر صدارت اہم اجلاس میں کرفیو کے بجائے کشیدگی والے علاقوں میں فوج اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کل جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ممکنہ جلسے جلوس یا ریلی کی صورت میں کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ شہر میں لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رینجرز کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، جبکہ مدارس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انتظامیہ کو ایک دن کے لئے کرفیو نافذ کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں جمعے کو صورتحال کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتظامیہ کو ممکنہ کشیدگی سے آگاہ کر دیا ہے۔ فیض آباد کے علاقے میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ حساس علاقوں کی مساجد میں نماز جمعہ کی تقاریر کو ریکارڈ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔  
خبر کا کوڈ : 323121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش