0
Thursday 21 Nov 2013 17:52

سانحہ راولپنڈی میں ملوث 117 افراد کی نشاندہی ہوگئی، 14 سرکاری اہلکار، 4 ملزمان گرفتار

سانحہ راولپنڈی میں ملوث 117 افراد کی نشاندہی ہوگئی، 14 سرکاری اہلکار، 4 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سانحہ راولپنڈی میں ملوث 117 افراد کی نشاندہی ہوگئی جس میں 14سرکاری اہلکار بھی شامل تھے، پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا، ملزمان کی نشاندہی پر فوٹیج اور تصاویر کے ذریعے ہوئی۔ پولیس کے مطابق یوم عاشورہ کو ہونے والے راولپنڈی فسادات میں ملوث 117 افراد کی نشاندہی فوٹیج اور تصاویر کے ذریعے ہو گئی۔ نشاندہی ہونے والے افراد میں 14 سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔ سرکاری اہلکاروں کا تعلق پولیس، ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے اداروں سے ہے۔ سانحہ میں ملوث افراد میں 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ملزمان کا فوری ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ سانحہ راولپنڈی کے بعد آر پی او، ڈی سی او، ایس ایس پی سیکورٹیز سمیت متعدد تھانیداروں کو تبدیل کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 323261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش