0
Thursday 21 Nov 2013 22:29

غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے سانحہ راولپنڈی کے در پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے، علامہ سید ہاشم موسوی

غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے سانحہ راولپنڈی کے در پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے، علامہ سید ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی میں قیمتی جانوں کا ضیاع، مسجد، مدرسہ تعلیم قرآن، متعدد امام بارگاہوں کو نذر آتش اور جلوس عزاء پر حملہ کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت عاشورا کے تقدس کو پامال اور ملک بھر میں فسادات پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ اس سے پہلے بھی دشمنان اسلام نے مختلف حیلوں اور طریقوں سے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی ہے لیکن تمام مکاتب کے علماء اور ملت کی دانشمندی اور سمجھداری نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ روز عاشورہ راولپنڈی میں دہشت گردوں نے تقریباً ایک ہی وقت میں نمازیوں اور عزاداروں پر حملہ کرکے مسجد و متعدد امام بارگاہوں کو نذر آتش کرکے فساد پھیلانے کی کوشش کی۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد اور جلوس عاشورہ پر بیک وقت حملہ کرنے والے شرپسند ایک ہی نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہیں۔

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سے ایک دن پہلے ہی راولپنڈی کے مذکورہ مقام پر جلوس کو نقصان پہنچانے کی اطلاع کے باوجود پنجاب حکومت اور انتظامیہ کا مناسب اقدامات نہ کرنا، رات کو بارہ ایک بجے کرفیو لگانا اور ابتداء ہی سے سانحہ کو کنڑول نہ کرنا جبکہ اس وقت مقدس مقامات قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہو چکا تھا، حکومت پنجاب کی نیت اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سانحہ حکومت پنجاب کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے مگر اب حکومت پنجاب سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرکے مجرموں اور شرپسندوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے اور سازش کے درپردہ عناصر کو بےنقاب کرے۔ اگر تمام حکومتی ادارے سیاسی اور مذہبی جماعتیں گذشتہ دہشت گردوں کے واقعات میں سنجیدگی کا اظہار کرتے اور خاموشی اختیار نہ کرتے تو یہ افسوسناک واقعہ رونما نہ ہوتا۔ اس صورتحال میں عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ شر پسند گروہ کے ناپاک عزائم کو اپنے مضبوط اتحاد، اخوت اور برادری کے ذریعے ناکام بنا دیں۔

خبر کا کوڈ : 323341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش