0
Wednesday 4 Dec 2013 03:17
دہشتگردوں کو ریاستی اداروں نے تقویت دی ہے

علامہ دیدار جلبانی کی شہادت طالبان کی حامی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

علامہ دیدار جلبانی کی شہادت طالبان کی حامی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت امن کے متوالوں کی وطن کے دفاع کی راہ میں ایک بڑی قربانی ہے، یہ واقعہ طالبان کی حامی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈویژنل دفتر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ امین شہیدی، علامہ اعجاز بہشتی، اہل سنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ مختار امامی، ایڈووکیٹ تصور نقوی، علامہ علی انور جعفری بھی موجود تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک میں امن نایاب ہوتا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، عوام آج رینجرز، پولیس، حکومت اور دیگر اداروں سے مایوس ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ڈرون حملوں کا جواز فراہم کرنے والی جماعتیں بتائیں کہ علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت کا ڈرون حملوں سے کیا واسطہ ہے، ایسے لوگ قوم کو کنفیوژ کر رہے ہیں، ایسے لوگوں اور ان کی جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، جبکہ ان دہشت گردوں کا اسلام کیساتھ کوئی تعلق نہیں، کراچی کو قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صبح 10 بجے ایم اے جناح روڈ پر علامہ دیدار جلبانی کی نماز جنازہ ہوگی، انھوں نے کہا کہ سڑکوں پر لوگ مارے جا رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، دہشت گردوں کو ریاستی اداروں نے تقویت دی ہے۔ دہشت گرد درندے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ کل احتجاج کیا جائیگا، کل سیاہ پرچم لہرائے جائیں۔ انھوں نے کہا میں نئے آرمی چیف سے کہتا ہوں کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جائے، ہم ریاستی اداروں سے ناامید ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ ناکام حکمران ہیں، جو عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 327188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش