0
Monday 23 Dec 2013 10:43

دہشتگردی اور قدرتی آفات، ملک بھر میں 1976 تعلیمی ادارے پانچ سال سے بند

دہشتگردی اور قدرتی آفات، ملک بھر میں 1976 تعلیمی ادارے پانچ سال سے بند
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی اور قدرتی آفات کے پیش نظر ملک بھر میں 1976 تعلیمی ادارے پانچ سال سے بالکل بند ہیں جبکہ 82 سکولز سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لئے 2 ارب 54 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد درکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاٹا میں 1029 تعلیمی ادارے غیر فعال ہیں اور امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش نظر 947 تعلیمی ادارے، سکولز کو مکمل یا جزوی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ 82 سکولز کو سیلاب کیوجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ مکمل طور پر تباہ ہونے والے اداروں کی دوبارہ بحالی کیلئے ایک ارب 85 کروڑ 85 لاکھ روپے درکار ہوں گے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے اداروں کی دوبارہ تعمیر کے لئے 68 کروڑ 45 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ2012-13ء میں تباہ ہونے والے 122 تعلیمی اداروں کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 2013-14 ء میں مزید 74 ادارے بحال ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 333286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش