0
Sunday 8 Aug 2010 12:03

ایران کو پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے،ماہرین

ایران کو پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے،ماہرین
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق ایرانی سفارت خانہ میں ”ایرانی نیوکلیئر پروگرام علاقائی تناظر کے حوالے سے“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ایران کو اس کا پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ایران کو یہ پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے عوام کو بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات مہیا کرے۔پروفیسر ڈاکٹر سید رفعت حسین،اکرم ذکی،ڈاکٹر طاہر احمد خان اور امتیاز گل نے ایران کے بارے میں امریکی پالیسیوں کو سخت ہدف بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو چاہئے کہ نہ صرف وہ اسے قبول کریں،بلکہ علاقے میں ایران کے بڑھتے ہوئے کردار کا بھی احترام کریں۔ان مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران پر پابندیاں فوری طور پر ختم کرے،اکرم ذکی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو چاہئے کہ وہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز رویہ ختم کرے۔
خبر کا کوڈ : 33504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش