0
Monday 30 Dec 2013 11:33

روس، بس میں بم دھماکے سے دس افراد ہلاک

روس، بس میں  بم دھماکے سے دس افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ روس کے شہروولگا گراڈ میں بس میں بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عربی ٹی وی کے مطابق ووَلگوگراڈ سے موصولہ رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکہ چلتی ہوئی بس میں ہوا جس سے کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بہی روس کے ایک ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کارروائی ایک خاتون خودکش بمبار نے کی تھی۔ مسلسل دو دھماکوں سے روسی شہر سوشی میں منعقد موسم خزاں کے اولمپکس گیمز خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وولگوگریڈ ہی میں اکتوبر میں ایک خاتون خودکش بمبار نے ایک بس کو نشانہ بنایا تھا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ رواس سال جولائی میں چیچن جنگجوؤں کے سربراہ نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو پیغام ڈالا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سرما اولمپکس سے قبل زیادہ سے زیادہ حملے کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 335580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش