اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ایک روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند کرنے کا امکان ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے یوم عاشورہ اور داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کے سیکورٹی انتظامات کی طرز پر سیکورٹی پلان تیار کیا ہے جس کے تحت عید میلاالنبی ﷺ کے موقع پر ایک دن کےلئے ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ وفاقی حکومت سے موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی جائے گی، اس سلسلے میں کمشنر لاہور کی زیرصدارت کل ہونے والے اجلاس میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جس میں پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکو اور دیگر محکموں کے اعلی افسران شرکت کریں گے۔