0
Sunday 12 Jan 2014 23:08

ایک سال گزرنے کے باوجود بلوچستان میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہ ہو سکا، مولانا عبدالواسع

ایک سال گزرنے کے باوجود بلوچستان میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہ ہو سکا، مولانا عبدالواسع

اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے رہنماء مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جب گورنر راج لگایا گیا تو اس وقت سے آج تک ایک روپیہ بھی ترقیاتی اسکیمات کے لئے ریلیز نہیں ہوا۔ اگر جون تک بجٹ استعمال نہ کیا گیا تو اس کے بعد رقم واپس ہو جائے گی۔ جو صوبائی حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ بات انہوں نے جے یو آئی خیبر پشتونخوا کے پارلیمانی ارکان عبدالجلیل جان، مفتی عبدالشکور اور سینیٹر عبدالرشید سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں جے یو آئی خیبر پشتونخوا کے پارلیمانی ارکان نے فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی اور قائم کمیٹی کی کوششوں اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت جموریت پر یقین رکھتی ہے۔ اسی لئے فاٹا میں سیاسی سرگرمیوں اور اصلاحات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی، تو جنوری تک ہم چالیس ارب روپے ترقیاتی اسکیمات کے لئے ریلیز کرچکے ہوتے اور کئی منصوبوں پر کام جاری یا مکمل ہوتا لیکن جب گذشتہ سال گورنر راج نافذ کیا گیا، اس وقت سے ایک سال مکمل ہو گیا۔ بلوچستان ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل پارٹیوں کی رسہ کشی کی وجہ سے تاحال کوئی منصوبہ شروع نہ ہو سکا اور اگر یہی صورتحال رہی تو جون میں بجٹ کی رقم واپس ہو جائے گی۔ جو صوبائی حکومت کی بڑی نااہلی ہے۔ انہوں نے فاٹا کمیٹی کے ارکان کو ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔ جس پر کمیٹی کے ارکان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

خبر کا کوڈ : 340430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش