0
Tuesday 14 Jan 2014 18:03

گوادر پورٹ پر نیوی کے زیراستعمال اراضی کے بدلے متبادل زمین دیجائے، سینٹ قائمہ کمیٹی

گوادر پورٹ پر نیوی کے زیراستعمال اراضی کے بدلے متبادل زمین دیجائے، سینٹ قائمہ کمیٹی

اسلام ٹائمز۔ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین کمیٹی سردار فتح محمد حسنی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ممبران کمیٹی کے علاوہ دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گوادر پورٹ کے چیئرمین نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گوادر پورٹ کی 84 ایکڑ زمین نیوی کے کنٹرول میں ہے۔ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو گا، چائنیز آپریٹر مطمئن نہیں ہو سکتے اور گوادر پورٹ پر کام رک سکتا ہے۔ گوادر پورٹ حکام نے کہا کہ 1981ء سے زمین پاکستان نیوی کے پاس ہے۔ جس پر ایک اینٹ تک نہیں لگائی جا سکی۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اس مسئلے کو چائینز کمیٹی کے آنے سے قبل حل کر لیا جائے۔ 2012ء میں کمیٹی بنائی تھی فیصلے بھی ہوئے عملدر آمد نہیں ہو سکا، جہاں رکاوٹیں ہیں انہیں دور کیا جائے۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ معاملہ ملکی دفاع کا ہے۔ پاکستان نیوی سے زمین کیسے لے سکتے ہیں۔ کمیٹی کی سب کمیٹی رپورٹ کے مطابق اگر چائنز کو اعتراض نہ ہو تو زمین نیوی استعمال کر سکتی ہے۔ بصورت دیگر پاکستانیوں کو متبادل زمین دی جائے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ گوادر مستقل طور پر استعمال نہیں ہو رہا۔ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گوادر پورٹ کو آپریشنل کیا جائے۔ پانچ سالوں میں 160 جہاز آتے ہیں۔ 5.636 میٹرک ٹن سامان کی ہینڈلنگ ہوئی ہے۔ چیئرمین گوادر پورٹ نے بتایا کہ 30 ہزار ایکٹر رقبہ انڈسٹریل ہو گا، 20 سالوں کے لئے ٹیکس فری ہو گا۔ گوادر پورٹ پر آنے والے جہازوں کو ٹیکس فری نیول فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر کمیٹی کو بتایا کہ بندرگاہ کی ڈریجنگ کے لئے وفاقی حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے مانگے تھے سمری مسترد ہو گئی ہے۔ گذشتہ دنوں ایک بڑا جہاز آیا تھا۔ جس کو گوادر پورٹ تک نہیں لایا گیا۔ اگر دنیا کو پتہ چل گیا کہ سمندر کی گہرائی 13 کی بجائے 12 فٹ ہے تو کوئی بڑا جہاز گوادر نہیں آئے گا۔ بندرگاہ کی انتظامیہ کا ڈریجنگ کیلئے اپنی مشین خریدنا جائز ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ گوادر پورٹ کو ڈریسنگ کے لئے رقم فوری طور پر فراہم کی جائے۔ کمیٹی نے گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے لئے اگلے اجلاس میں وزارت مواصلات، ریلوے، کامرس خزانہ، پلاننگ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریوں کو طلب کرلیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ کے اجلاس میں ممبران کی عدم دلچسپی اس ظاہر ہے کہ 14 ممبران میں سے 4 نے شرکت کی۔ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سردار فتح محمد حسنی سمیت سردار یعقوب ناز، شاہی سید اور نزہت صادق نے شرکت کی۔ جبکہ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سمیت چھ ممبران کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

خبر کا کوڈ : 341001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش