0
Tuesday 14 Jan 2014 19:23

لاہور میں اہل تشیع کیجانب سے میلاد کے جلوس کا شاندار استقبال

لاہور میں اہل تشیع کیجانب سے میلاد کے جلوس کا شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عید میلادالنبی کے موقع پر شیعہ سنی وحدت کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے میں آیا، عید میلادالنبی کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کا رنگ محل چوک میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ آغا سید مبارک علی موسوی اور دیگر علماء کی قیادت  میں سینکڑوں کارکنوں نے جلوس کا استقبال کیا اور شرکاء جلوس پر گل پاشی کی گئ۔ اس موقع پر فضا درودوسلام کی صدائوں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ تکفیری گروہ نے شیعہ اور سنی میں نفاق ڈالنے کی کوشش کی لیکن آج اسلام اور پاکستان کے دشمن دیکھ لیں کہ پورے پاکستان میں شیعہ اور سنی متحد ہیں اور مل کر میلاد مصطفی (ص) منا رہے ہیں۔

اہلسنت رہنمائوں کا اس موقع پر "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بھی نبی کا امتی ہے وہ ہمارا بھائی ہے اور جنہوں نے شیعہ اور سنی میں نفاق ڈالنے کی کوشش کی آج وہ ناکام ونامراد ہوئے ہیں۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی کا کوئی اختلاف نہیں ہم سب ایک خدا، ایک رسول، ایک کتاب اور ایک قبلہ کے ماننے والے ہیں جنہوں نے ماضی میں ہمارے درمیان نفرتین کاشت کیں وہ آج ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں اور انشاءاللہ نام نہاد دہشت گرد گروہ جو خود کو اہلسنت والجماعت کہتا ہے اس کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہم عنقریب عدالت سے یہ ثابت کرائیں گے کہ وہ اہلسنت نہیں بلکہ خارجی ہیں جن کا اسلام سے بھی کوئی تعلق نہیں کیوں کہ اسلام امن شانتی کا مذہب ہے لیکن ان کے نظریات اسلام کے برعکس ہیں وہ مزاروں اور درباروں پر حملے کرتے ہیں، قرآن مجید کی توہین کرتے ہیں، امام بارگاہوں کو نشانہ بناتے ہیں مسجدیں جلاتے ہیں ایسے افعال کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 341040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش