0
Sunday 26 Jan 2014 15:24

دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے، علامہ شاہ تراب الحق قادری

دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے، علامہ شاہ تراب الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ ملک میں منظم منصوبہ بندی کے تحت فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے، مختلف مکاتب کے علماء کو ٹارگٹ کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے سماجی تنظیم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے مزارات پر جانے والے زائرین کے قتل، سیکیورٹی فورسز اور صحافتی نمائندوں کو دہشت و بربریت کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ انہون نے کہا کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرت و فساد معاشرے اور ملک کیلئے زہر قاتل ہے جو ملک کی وحدت اور سالمیت کو کمزور کرکے رکھ دیتی ہے۔ اہلسنت عالم دین کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط سے عاری ہونے کے باعث آج ہم قوم نہیں بلکہ ہجوم ہیں جو مذہب و نسل کی بنیاد پر آپس میں دست و گریباں ہے۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے مزید کہا کہ ملک پُرفتن و نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایسے میں تقاضہ ہے کہ اتحاد کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا جائے تاکہ ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشو ں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 345210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش