0
Tuesday 28 Jan 2014 13:04

کراچی میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملوں کا خدشہ

کراچی میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملوں کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملوں کے خدشہ کے حوالے سے حساس اداروں کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے آئی جی سندھ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حساس اداروں نے وزرات داخلہ کو اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم کے دہشت گردوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ اپنی رپورٹ میں حساس اداروں کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈرن، سعید آباد، خواجہ اجمیر نگری، حسن اسکوائر اور سعود آباد دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ دہشت گرد کسی بھی وقت ان جگہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے آئی جی سندھ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 345805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش