0
Tuesday 28 Jan 2014 20:50

پشاور کی واحد سرکاری لائبریری میں گٹر کا پانی بھر گیا

پشاور کی واحد سرکاری لائبریری میں گٹر کا پانی بھر گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی واحد سرکاری لائبریری میں گٹر کے پانی نے وویمن اینڈ چلڈرن سیکشن بند کرادیا ، خواتین اور بچوں سے کتابیں دور، عمارت اور نادر و تاریخی دستاویزات کو بھی سنگین خطرہ لاحق ہوگیا۔ اس صورت حال میں نہ صرف خواتین اور بچے کتابوں سے دور ہو گئے بلکہ لائبریری کی عمارت اور اس میں موجود نادر و تاریخی دستاویزکو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ کتاب سے محبت رکھنے والے بچے اور خواتین اب یہاں آئیں تو آخر کیسے؟ کیوں کہ یہ صورت حال کئی سال سے درپیش ہے۔وویمن اینڈ چلڈرن سیکشن ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے تہہ خانے میں قائم ہے۔ ساتھ ہی ریکارڈ اور بائنڈنگ سیکشن میں موجودنادر دستاویزات کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ انتظامیہ نے بیسمنٹ کے واش رومز تو بند کر دیے ہیں تاہم سپٹیک ٹینک کی مکمل بندش اور مناسب نکاسی آب کا نظام اس مسلے کا مستقل حل قرار دیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 346014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش