0
Friday 31 Jan 2014 01:08

سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، تحریک انصاف

سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما اور اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی اور اسد عمر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے، اہلیان کراچی خوف و دہشت کی فضاء میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے تحریک انصاف سندھ کے صوبائی عہدیدار حاجی اقبال کے دونوں سگے بھائیوں حاجی ابراہیم اور حاجی ریاض کی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے پر ان سے ٹیلی فون پر تعزیت کی۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے مزید کہا کہ شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن چکا ہے اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا ک شہر کراچی میں جان بوجھ کر تحریک انصاف کے کارکنان کیلئے خوف اور عدم تحفظ کی فضاء قائم کی جا رہی ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت تحریک انصاف کے کارکنان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔
خبر کا کوڈ : 346843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش