0
Friday 31 Jan 2014 13:08

سندھ، اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع

سندھ، اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دستی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ممتاز علی شاہ کے مطابق دستی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی تاریخ میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کر لی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر دستی اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ نے صوبائی حکومت کے ماتحت جاری کئے جانے والے دستی اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے اسلحہ لائسنس کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے کمپیوٹرائزڈ کرالیں، مقررہ تاریخ کے بعد تمام دستی اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 346929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش