0
Thursday 19 Aug 2010 12:13

لبنان،اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام،حاضر سروس کرنل پر فرد جرم عائد

لبنان،اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام،حاضر سروس کرنل پر فرد جرم عائد
بیروت:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق لبنان کی فوجی عدالت نے ایک حاضر سروس کرنل پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔وہ چوتھے حاضر سروس فوجی ہیں،جنہیں دشمن ملک کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔کرنل انٹوئن ابو جودہ پر دشمن اسرائیل کے لیے جاسوسی،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکے ایجنٹوں سے بیرون ملک ملاقاتوں اور انہیں رقوم کے بدلے میں حزب اللہ اور لبنانی فوج کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی ہے۔اس ذریعے کے مطابق یہ کرنل 2006ء سے اسی ماہ کے آغاز میں اپنی گرفتاری تک اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔
لبنان میں اپریل 2009ء کے بعد سے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات پر ایک سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ان میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ٹیلی کام ملازمین بھی شامل ہیں۔مشتبہ جاسوسوں پر لگائی جانیوالی چارج شیٹس میں سب سے بڑا الزام یہ ہے کہ انہوں نے 2006ء میں اسرائیل کی لبنان پر مسلط کردہ تباہ کن جنگ کے دوران صہیونی فوج کو شیعہ ملشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں کی نشاندہی میں مدد دی تھی۔اب تک اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزامات میں پانچ لبنانیوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔ان میں سے دو کو منگل کے روز پھانسی پر لٹکایا گیا تھا۔









خبر کا کوڈ : 34749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش