1
0
Wednesday 5 Feb 2014 15:29
دہشتگردوں کی وکالت اوج پر

طالبان آئین کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کیخلاف آپریشن ملک میں آگ لگا دیگا، مولانا سمیع الحق

طالبان آئین کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کیخلاف آپریشن ملک میں آگ لگا دیگا، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کہتے ہیں طالبان آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کے خلاف آپریشن پورے ملک میں آگ لگا دے گا۔ طالبان بڑے ہوشیار ہیں، خود سامنے آنے کے بجائے اپنی لڑائی کے لئے تین رکنی کمیٹی کو آگے کر دیا۔ اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مذاکرات طالبان اور حکومت کے درمیان ہونے ہیں۔ طالبان بڑے ہوشیار ہیں، طالبان نے مذاکرات کے لئے تین رکنی کمیٹی کو آگے کر دیا۔ اس سے پہلے دفاع پاکستان کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بے اختیار ہے جو ڈرون حملے بند نہیں کرا سکتی۔ سربراہ دفاع پاکستان کونسل نے کہا کہ طالبان آئین اور دستور کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کے خلاف آپریشن پورے ملک میں آگ لگا دے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا نائن الیون کے بعد مشرف کی پالیسیوں سے ملک عذاب میں پڑگیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہماری کمیٹی نہ حکومت کی ہے اور نہ طالبان کی، ہم حکومت اور طالبان کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں سمیع الحق نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس اختیار ہیں، مگر آپ بے اختیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم مذاکرات کی حمایت کرے، مذاکرات کے معاملے کو متنازع نہیں بنایا جائے۔ حکمرانوں نے آئین کو پامال کیا ہے اور طالبان آئین پر عملدآمد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سمیع الحق کا کہنا ہے کہ سرکاری کمیٹی کے تمام ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، تاہم آج حکومتی کمیٹی سے مذاکرات ممکن نہیں، یوم کشمیر کے حوالے سے مصروف ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 348609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

کیا ابھی تک مذاکرات سے پہلے ملک جنت بنا ہوا تھا جو اب ہر طرف آگ لگ جائے گی۔
ہماری پیشکش