0
Wednesday 12 Feb 2014 20:50

حکومت کے کمزور موقف نے طالبان کو سیاست میں اخلاقی جواز فراہم کیا ہے، ڈاکٹر مہدی حسن

حکومت کے کمزور موقف نے طالبان کو سیاست میں اخلاقی جواز فراہم کیا ہے، ڈاکٹر مہدی حسن
اسلام ٹائمز۔ طالبان کو مذاکرات میں کامیابی ہو یا نہ ہو لیکن ماہرین متفق ہیں کہ حکومت کے کمزور موقف نے طالبان کو پاکستانی سیاست میں اخلاقی جواز فراہم کیا ہے اور مقامی میڈیا اسے مزید مستحکم بنانے میں مصروف ہے۔ ماہرین کے مطابق اس رجحان سے ملک میں انتہاپسندانہ سوچ میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن کا کہنا ہے کہ نااہل میڈیا گذشتہ 15 دنوں سے جس طری مذاکرات کی کوریج کر رہا ہے اس سے طالبان کے موقف کو عوام میں تقویت ملی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی موقف کی عدم موجودگی کی وجہ سے طالبان موقف کے حامی یا برقعے میں لال مسجد سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مولانا عبدالعزیز کو انتہاپسند سوچ پھیلانے کے لیے اب اشتہارات دینے کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے وہ یا ان کی تحریک کے لوگ اپنا پیغام مقامی ٹی وی ٹاک شوز کے ذریعے ہر روز لوگوں تک پہنچا رہے ہیں اور ٹی وی اینکر ان کو چیلنج کرنے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا عبدالعزیز کو یہ اختیار میڈیا ہی نے دیا ہے کہ وہ ٹی وی پر بیٹھ کر آئینِ پاکستان ہاتھ میں اٹھا کر کہیں کہ وہ اسے تسلیم نہیں کرتے۔ یہ صحافتی اقدار کے تناظر میں قابلِ اعتراض ہے۔
خبر کا کوڈ : 351008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش