0
Friday 28 Feb 2014 23:39

کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہیں، جوان کھیلوں کی طرح اخلاق میں بھی ایک دوسرے پر سبقت لیں، مولانا منیر حسین

کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہیں، جوان کھیلوں کی طرح اخلاق میں بھی ایک دوسرے پر سبقت لیں، مولانا منیر حسین
 اسلام ٹائمز۔ امن اور خوشحالی ٹورنمنٹ کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی حیثت سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین نے فائنل میچ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو شاندار کھیل پر خراج تحسین پیش کیا۔ کنج علی زئی گراونڈ میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے صدر کا کہنا تھا کہ جوانون کو چاہئے کہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ علاقے کی خوشحالی اور اتفاق و اتحاد کے لئے بھی ایسی ہی کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کھیل کے دوران مقابلہ رہا کہ ہر ٹیم نے دوسری ٹیم پر سبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی، بالکل اسی طرح جوان اپنے اخلاق میں بھی ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اجتماع سے تحریک حسینی کے سابق صدر محمد تقی اور پروگرام کے سیکریٹری ماسٹر رجب علی نے بھی خطاب کیا۔
واضح رہے کہ کنج علی زئی ہائی سکول گراونڈ میں منعقد ہونے والے اس ٹورنمنٹ میں کرم ایجنسی کے 30 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں سے نستی کوٹ اور پاراچنار کی ٹیمیں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ فائنل میچ دیکھنے کے لئے کرم ایجنسی کے دور دراز علاقوں سے تقریبا دس ہزار شائقین نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس میچ میں پاراچنار کی ٹیم نے نستی کوٹ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ مولانا منیر حسین نے آخر احسن کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ جبکہ ٹورنمنٹ کمیٹی کو دس ہزارروپے نقد دئے۔
خبر کا کوڈ : 356666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش