0
Sunday 9 Mar 2014 23:57

رشوت کے بلبوتے پر جعلی اسناد کے حامل افراد کو تقرر کرنیوالے آزادی سے پھر رہے ہیں، فدا حسن عبادی

رشوت کے بلبوتے پر جعلی اسناد کے حامل افراد کو تقرر کرنیوالے آزادی سے پھر رہے ہیں، فدا حسن عبادی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے صدر علامہ شیخ فدا حسین عبادی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں نااہل اساتذہ رکھنے کے حق میں کبھی بھی آواز بلند نہیں کی، لیکن بھرتی ہونے والے اہل اساتذہ کو بھی نکالنے کی کوشش کی مخالفت کی۔ انہوں نے بتایا کہ انجمن امامیہ اور مرکز نے کبھی بھی نااہل اساتذہ کی حمایت نہیں کی۔ ہم جعلی اسناد اور زائد العمر افراد کو بطور استاد رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ہم نے ہوم سیکرٹری سے ملاقات میں بھی واضح کیا تھا کہ ہم اساتذہ سے انٹرویو لینے کے مخالف نہیں لیکن نااہل اساتذہ کی آڑ میں اہل اساتذہ کو بھی نہ نکالا جائے۔ ہمارا سوال یہ تھا کہ سال 2002ء سے لیکر اب تک جو بھی تقرر ہوئے ہیں وہ بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے تقرر ہوئے ہیں، صرف 461 اساتذہ کو ہی کس بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 2002ء سے اب تک تمام محکموں کے بغیر ٹیسٹ انٹرویو ہونے والوں میں سے کیا صرف یہی 461 گنہگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے پوچھا جا رہا ہے کہ خواتین کو سڑکوں پر کیوں لایا گیا۔ خواتین کو ہم سڑکوں پر نہیں لائے بلکہ دو دنوں سے خواتین سڑکوں پر تھیں، انہی خواتین کی وجہ سے ہمیں درمیان میں آنا پڑا اور اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کی کوشش کی اور اس میں ہمیں اللہ نے کامیابی دی۔ اس حوالے سے علماء کے بارے میں بہت زیادہ منفی پروپیگنڈے کئے گئے، جس سے بڑا دکھ ہوا۔ لوگوں کو بغیر تحقیق کے بات کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے رشوت لے کر نااہل اور جعلی اسناد کے حامل لوگوں کو بھرتی کیا وہ تو آزادی سے پھر رہے ہیں مگر اساتذہ کو تنگ کرنا بلاجواز ہے۔
خبر کا کوڈ : 359829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش