0
Sunday 5 Sep 2010 07:15

لاہور،سنی اتحاد کونسل پاکستان کے فتوے کی حمایت

لاہور،سنی اتحاد کونسل پاکستان کے فتوے کی حمایت
لاہور:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین نے لاہور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے فتوے کی حمایت کی ہے۔لاہور میں آئی ایس او کے مرکزی صدر عادل بنگش اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق اسدی نے مشترکہ پریس کانفرس کے دوران کہا کہ کوئٹہ میں یوم القدس ریلی کا مقصد مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کا اظہار تھا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں،جو مسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے پچاس علماء کرام کی طرف سے خودکش حملوں کو حرام قرار دینے کے فتوے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے امریکی ایجنٹ ہیں۔لاہور پریس کلب کے باہر شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 36254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش