0
Saturday 4 Sep 2010 11:09

خودکش حملے کرنے اور کرانے والے جہنمی ہیں،اہل سنت کے 50 مفتیوں کا فتویٰ

خودکش حملے کرنے اور کرانے والے جہنمی ہیں،اہل سنت کے 50 مفتیوں کا فتویٰ

 لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان میں شامل اہل سنت جماعتوں کے 50 جید مفتیان اہل سنت نے سانحہ داتا دربار کے بعد لاہور اور کوئٹہ میں بدترین دہشت گردی کے تازہ واقعات کے رد عمل میں ایک بار پھر اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ کرنے اور کرانے والے دونوں جہنمی ہیں،کیونکہ خودکش حملے اسلام میں حرام اور ناجائز ہیں۔اسلام کسی بے گناہ کی جان لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا بلکہ اسلام ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتا ہے۔ 
سنی اتحاد کونسل کے ترجمان نواز کھرل اور ضیاءالحق نقشبندی کے مطابق فتویٰ جاری کرنے والے مفتیان اور علما و مشائخ اہل سنت میں صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم،علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی،علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ،علامہ پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی،حاجی حنیف طیب،مفتی پیر محمد افضل قادری،علامہ شاہ تراب الحق قادری،ڈاکٹر مفتی محمد اشرف آصف جلالی،صاحبزادہ سید محمد صفدر شاہ و دیگر مفتیان شامل ہیں۔ مفتیوں نے اپنے فتویٰ میں مزید کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت،بے گناہ انسانوں کی جانوں کے تحفظ،امن کے قیام،بدامنی کے خاتمے اور اسلام و ملک دشمن طاقتوں کی مکروہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف جہاد فرض ہو چکا ہے۔فتویٰ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کو جائز قرار دیا گیا ہے۔ فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاہدین،فلسطین میں جاری تحریک آزادی اور افغانستان اور عراق میں غاصب امریکی فوجوں کے خلاف جاری جہاد کی تائید و حمایت کی گئی ہے۔مفتیوں کے مطابق اہل سنت نے دہشت گردوں سے خوف زدہ ہونے کی بجائے ایک بار پھر کلمہ حق بلند کرتے ہوئے خودکش حملوں کے خلاف اجتماعی فتویٰ جاری کر رہے ہیں۔ 
آج نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان نے فتوی جاری کیا ہے کہ خودکش حملے کرنے اور کروانے والے جہنمی ہیں،اسلام کسی بے گناہ کی جان لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ہے۔لاہور میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صاحبزادہ فضل کریم،علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی،ثروت اعجاز قادری،علامہ شاہ تراب الحق سمیت پچاس مفتیان اور علماء ومشائخ اہل سنت نے فتوی جاری کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملے اسلام میں حرام اور ناجائز ہیں،اسلام ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتا ہے۔
علماء کرام نے اپنے فتوے میں حکومت سے امریکی پالیسیوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کریں۔فتوے میں امریکا کو اسلام اور انسانیت کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 36139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش