0
Thursday 20 Mar 2014 22:05

امریکی اخبار کی من گھڑت کہانیوں کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہے، شاہ اویس نورانی

امریکی اخبار کی من گھڑت کہانیوں کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین و نگران اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سُنّت پاکستان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حسین حقانی جیسے میر جعفر اور میر صادق جب امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے ہوں تو واشنگٹن پوسٹ پاک فوج کے بارے میں ایسی من گھڑت اور بے بنیاد کہانیاں شائع کرتا رہے گا، ایسی کہانیوں کے شائع کرنے کا مقصد پاک فوج کو بدنا کرنا ہے، ہم اس کی پرزور اور شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پاکستان میں قیام امن کے لئے سنجیدہ کوششیں شروع کی جاتی ہیں تو اسے کبھی ڈرون حملوں کے ذریعے متاثر کیا جاتا ہے، کبھی اس طرح کی بے سروپا کہانیاں شائع کروا کر۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کی گئی اس وقت حسین حقانی پاکستان کی طرف سے امریکہ میں سفیر تھے، میمو گیٹ اسکینڈل اسٹوری کے کہانی کے تانے بانے بھی حسین حقانی جیسے وطن دشمن سے ملتے ہیں۔ غدار وطن شکیل آفریدی امریکہ کو مظلوم اور عافیہ صدیقی ظالم نظر آتی ہے، یہ دوہرا معیار انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکیل آفریدی جیسے غدار وطن کی سزا میں کمی کرنے والے کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کی جائے اور اس کی پاکستان سے وفاداری کے متعلق بھی چھان بین کی جائے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کو کہا کہ وہ ان افواہوں پر کان دھرے بغیر قیام امن کی کوششوں کو جاری رکھے اور ملک کو امن سلامتی کا گہوارہ بنائے تاکہ اس ملک کے عوام سکون کا سانس لے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 364073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش