0
Thursday 20 Mar 2014 18:34

پاسبان اہلسنت کے تحت لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والی سنی امن کانفرنس کے لئے تیاریاں تیز

پاسبان اہلسنت کے تحت لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والی سنی امن کانفرنس کے لئے تیاریاں تیز
اسلام ٹائمز۔ پاسبان اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام 12 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والی سنی امن کانفرنس کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پاسبان اہلسنت کے چیف آرگنائیزر صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی خاصے متحرک ہیں۔ وہ شہر بھر علماء، مشائخ کے علاوہ اہلسنت کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے مقامی و مرکزی راہنماؤں سے رابطے رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ رات صاحبزادہ محمد زبیرکی دعوت پر دارالعلوم غوثیہ بھابڑا بازار راولپنڈی کے علماء کا اجلاس ہوا۔ جس میں پاسبان اہلسنت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر سید ریاض الحسن شاہ، صدر مفتی ذکاء اللہ رضوی، سیکرٹری جنرل علامہ شفیق الرحمن قادری، چیف آرگنائیزر صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی، صاحبزادہ غلام حسین فاروقی، علامہ شعاع الدین، حافظ محمد حسین عاصم اور پیر رستم حیدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ راولپنڈی کے مختلف مدارس اور مساجد سے علماء کرام، مشائخ عظام اور اہلسنت کی تنظیموں کے قائدین قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے لیاقت باغ میں ہونے والی سنی امن کانفرنس میں شریک ہو گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ذکاء اللہ رضوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہو چکی ہے۔ ملک میں امن کا واحد حل آئین کے باغیوں کے خلاف آپریشن ہے۔ فوج کو چاہیے کہ وہ قیام امن کے لئے دہشت گردوں کے خلاف اقدام اٹھائے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔ انہوں کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ کسی کی زندگی محفوظ نہیں۔ دارالحکومت میں بھی حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 363794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش