0
Monday 24 Mar 2014 23:37

ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنا معنویت اور دینداری کے فقدان کا نتیجہ ہے، ناصر عباس شیرازی

ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنا معنویت اور دینداری کے فقدان کا نتیجہ ہے، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ دفتر قم المقدسہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے حوزہ علمیہ قم میں پاکستانی طلاب کے ایک گروہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ قوم کی بقاء اور سربلندی کی خاطر مجلس وحدت مسلمین نے الیکشن میں آنے کا بڑی سوچ و بچار کے بعد فیصلہ کیا۔ قم المقدسہ میں مدرسہ امام مہدی کے پرنسپل حجتہ الاسلام ملک محمد اشرف کے گھر عشائیہ پر طلاب کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنا معنویت اور دینداری کے فقدان کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شمالی علاقہ جات میں ہونے والے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے اور سامنے آنے والی ہر طاقت کو مکتب اہل بیت کے ماننے والے سرنگوں کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 365410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش