0
Wednesday 9 Apr 2014 12:20

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 13 کلو بارودی مواد برآمد

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 13 کلو بارودی مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی اداروں نے شہر کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خالد بن ولید روڈ سے ایک مشکوک بیگ سے 13 کلو بارودی مواد برآمد کر لیا، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او فیروزآباد صفدر مشوانی کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک تھری میں خالد بن ولید روڈ پر رہائشی عمارت کے ساتھ ایک مشکوک بیگ پڑا ہوا ہے جس پر پولیس کے عملے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک بیگ کی تلاشی لے کر 13 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد میں یورینیم نائٹریٹ، ڈیٹونیٹر اور وائر موجود تھا جسے بیٹری اور فون سے جوڑا گیا تھا، اگر تخریب کاری کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو بہت بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 370897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش