0
Tuesday 15 Apr 2014 22:16

ایرانی وزارت خارجہ کے رہنمائوں کی لیاقت بلوچ سے ملاقات

ایرانی وزارت خارجہ کے رہنمائوں کی لیاقت بلوچ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی او ر ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے اسلام آباد میں ایرانی وزارت خارجہ کے نمائندگان آقائے مرحمتی، جواد صالحین اور آقائے سادتی اور نے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا کہ اتحاد امت عالم اسلام کو بحرانوں کے گرداب سے نکالنے کے لیے ضروری ہے۔ مسالک اور فرقوں کی بنیاد پر اہل اسلام کی تقسیم انتہائی خطرناک ہے۔ عالمی استعماری قوتیں عالم اسلام کی انسانی صلاحیتوں، قدرتی وسائل اور مسلمانوں کے معاشی طاقت کو تباہ کردینا چاہتی ہیں۔ اتحاد امت کے لیے برداشت، باہمی احترام، قدر مشترک اور دردِ مشترک کی بنیاد پر تمام دینی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ ملی یکجہتی کونسل تمام مسالک کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور اتحاد،یکجہتی، ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے احترام کے لیے ضابطہ اخلاق کی ٹھوس بنیادیں فراہم کرتا ہے۔ 15 اپریل کو عالمی اتحاد امت کانفرنس پاکستان اور عالم اسلام میں اتحاد یکجہتی کے بنیاد کا ذریعہ بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 373246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش