0
Monday 21 Apr 2014 09:37

مہاجر ین کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں، عبدالرشید ترابی

مہاجر ین کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں، عبدالرشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مہاجرین کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا ہراول دستہ ہیں۔ حکومت ان کے مسائل حل کرے تاکہ یہ یکسو ہو کر تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ہم نے ہمیشہ حکمرانوں کو مہاجرین کے مسائل کے حوالے سے متوجہ کیا ہے۔ مہاجرین کے مسائل حل نہ کرنا افسوس ناک ہے، حکومت کو اس حوالے سے لیت و لعل کی پالیسی نہیں اپنانی چاہیے۔ تحریک آزادی کشمیر کے سلسلے میں مہاجرین کی ناقابل فراموش قربانیاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجرین کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اضافہ کرے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنی بساط کے مطابق مہاجرین کی خدمت کی ہے۔ چند مہاجرین کے خاندانوں کے مسائل حل نہ کرنا حکومت کے لیے شرمناک ہے۔ مہاجرین کو مسائل میں الجھا کر اپنے اصل مقصد تحریک آزادی کشمیر سے ہٹایا نہ جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مہاجرین کے مسائل کو حل کرے وگرنہ ہم مہاجرین کے ساتھ مل کر دھرنا دیں گئے۔

مشتاق الاسلام کی قیادت میں مہاجرین کے نمائندہ وفد نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے ملاقات کی اور اپنے مسائل بیان کیے اور مہاجرین کے مسائل کو مختلف فورمز پر اٹھانے پر امیر جماعت اسلامی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مہاجرین کے وفد میں عزیر غزالی، قیوم، فیروز دین، لال دین، عبدالکریم، رنگیل بٹ و دیگر شامل تھے۔ 

خبر کا کوڈ : 374845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش