0
Friday 25 Apr 2014 11:10

بلوچستان متحدہ محاذ نے جیو کیخلاف اور قومی اداروں کی حمایت میں جمعرات کو ریلی نکالی

بلوچستان متحدہ محاذ نے جیو کیخلاف اور قومی اداروں کی حمایت میں جمعرات کو ریلی نکالی

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان متحدہ محاذ نے نجی چینل کے خلاف اور قومی اداروں کی حمایت میں جمعرات کو ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک اور قومی اداروں سے محبت رکھتے ہیں۔ نجی چینل کے اینکر پرسن پر قاتلانہ حملہ کے بعد ایک انتہائی احساس ادارے کو ٹارگٹ بنانا قابل مذمت ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان متحدہ محاذ کے رہنماء شمس مینگل، جبار خان، نذر محمد اور ماما علی رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی چینل کے اینکر پرسن حامد میر پرحملے کی ہم مذمت کرتے ہے لیکن واقعہ کے بعد جس طرح ملک کے انتہائی احساس ادارے پر الزام لگایا تو پورے ملک کی طرح بلوچستان کے عوام کیلئے بھی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جس طرح ہر شعبے میں بھارتی ایجنٹ گھسے ہوئے ہیں۔ اس طرح صحافیوں میں بھی بھارتی ایجنٹوں کی کمی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں لیکن صحافت کی آڑ میں بیرونی ممالک کے ایجنٹ برداشت نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اس سلسلے میں کارروائی کریں اور اپنے درمیان سے ایسے صحافیوں کو نکالیں جو قومی اداروں کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 376237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش