0
Friday 25 Apr 2014 21:19

کراچی پولیس کیجانب سے ایکبار پھر کالعدم سپاہ محمد کے مبینہ گروپ کی گرفتاری کا دعویٰ

کراچی پولیس کیجانب سے ایکبار پھر کالعدم سپاہ محمد کے مبینہ گروپ کی گرفتاری کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی پولیس نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والا ایک بہت بڑا گروپ گرفتار کر لیا ہے، مبینہ طور پر اس گروہ کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ محمد سے ہے۔ شاہد حیات نے کہا کہ گروہ میں شامل 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان ریکی کرکے ٹارگٹ کو نشانہ بناتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ فرقان عرف بابا جی ہے اسے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ شاہد حیات کے مطابق ملزمان دفتر میں ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ تیار کرتے تھے، ملزمان اپنے ٹارگٹ کی باقاعدہ فائل تیار کرتے تھے اور لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال کرتے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق سپاہ محمد سے ہے، ملزمان نے 13 سے زائد افراد کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے، ملزمان نے معروف عالم دین مولانا یوسف لدھیانوی سمیت جامعیہ فاروقیہ کے علماء کو بھی قتل کیا۔ شاہد حیات کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے کمپیوٹر سے ایک سو سے زائد افراد کی تصآویر اور ہٹ لسٹ ملی ہے، اس گروہ کو سجاد نامی شخص فنڈنگ کرتا تھا جبکہ گروہ کے اراکین کو ماہانہ تنخواہیں اور وظیفہ ملتا تھا۔ شاہد حیات نے کہا کہ کمپیوٹر میں ہدف کے روز مرہ کی تفصیل اور فیملی ممبرز کی تمام معلومات بھی موجود ہیں۔
 
واضح رہے کہ وقتاً فوقتاً مبینہ طور پر کالعدم سپاہ محمد کے مختلف گروہ کی گرفتاری کے دعوے کئے جاتے ہیں، اس حوالے سے شیعہ علماء و اکابرین کا کہنا ہے کہ پولیس میں شیعہ مخالف گروہ کی سرپرستی کرنے والی کالی بھیڑیں موجود ہیں جس کا اعتراف انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اقبال محمود نے بھی 12 اپریل کو کراچی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا تھا اور کہا تھا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف جلد آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، اس حوالے سے شیعہ علماء و اکابرین کا کہنا ہے کہ پولیس میں موجود شیعہ مخالف گروہ کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران بلاجواز بے گناہ شیعہ جوانوں کو چادر و چاردیواری کو پائمال کرتے ہوئے گرفتار کرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیتے ہیں اور چھوڑنے کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں، رقم کی عدم ادائیگی پر انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا جاتا ہے، جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 376408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش