0
Monday 28 Apr 2014 22:03
امن مذاکرات کے مکمل ایجنڈے پر بات ہونی چاہیئے

دہشتگردی کے ذمہ دار عناصر کیخلاف موثر کارروائی ہوگی، اعلٰی قیادت کا اتفاق

دہشتگردی کے ذمہ دار عناصر کیخلاف موثر کارروائی ہوگی، اعلٰی قیادت کا اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے طالبان رابطہ کمیٹی سے ہونیوالی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی پر زور دیا ہے کہ آئندہ طالبان شوریٰ کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں مذاکرات کے مکمل ایجنڈے پر بات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ واضح کر دیا ہے کہ مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کی سمت کا واضح تعین ہونا ضروری ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف موثر کارروائی کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے حالیہ دھماکوں اور دہشتگردی کے واقعات کے بعد ہونیوالی پیشرفت سے اجلاس کو آگاہ کیا اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون و عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 377282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش