0
Monday 28 Apr 2014 17:14

حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کو نتیجہ خیز اور بامقصد بنانے کے لیے فوج کو شامل کیا جائے، سراج الحق

حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کو نتیجہ خیز اور بامقصد بنانے کے لیے فوج کو شامل کیا جائے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی، بدامنی اور انارکی پھیلاکر پاکستان کو اپنے ایٹمی پروگرام سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز اور بامقصد بنانے کے لئے فوجی اسٹبلشمنٹ کو اس میں شامل کیاجائے، نجی ٹی وی چینل اور آئی ایس آئی کے تنازعہ سے بھارت سمیت دشمن قوتیں فائدہ اُٹھارہی ہے،شریفین ( نوازشریف ،راحیل شریف ) ملکر اس کا فوری حل نکالیں۔ آئین کے اندر رہتے ہوئے عوام کی حمایت سے حالات بدلنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مذکرات نے ہمیشہ اسلحہ کی سیاست کو شکست دی ہے۔ ملٹری آپریشن کو دعوت دینا ملک کو تباہ کرنے اور اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے احیاء العلوم بلامبٹ دیر پائیں میں ختم بخاری شریف کے تقریب دستاربندی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور امن وسلامتی کے مراکز ہیں، تاہم امریکہ سمجھتاہے کہ جب تک پاکستان اوراس خطے میں دینی مدارس موجود ہیں، اس وقت تک مسلمانوں کے دل نہیںجیتے جاسکتے ،اس لئے انہوںنے دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے اور اسے دہشت گردی کے اڈے قرار دیتاہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ غربت اوربے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے، تاہم حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی نہیں، سراج الحق نے حکومت سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کا بھی مطالبہ کیا، صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جلد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائیگا، اور پانچ کروڑ کی لاگت سے لوئر دیر کے مقام اوڈی گرام میں کوٹوہائیڈل پاور پر کام شروع کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ این ایف سی ایوارڈ اس وقت تک نہیں لیاجائیگا، جب تک مرکزی حکومت 540 ارب روپے کے بقایاجات ادانہ کردے۔ اس موقع پر سراج الحق نے مدرسہ احیاء لعلوم بلامبٹ کے لئے پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 377152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش