0
Monday 20 Sep 2010 21:59

بھارت کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنا چھوڑ دے،ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرے،سید علی گیلانی
بھارت کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنا چھوڑ دے،ترجمان دفتر خارجہ
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کشمیر کے متعلق بھارتی پالیسی پر نظرثانی کا وقت آ گیا،بھارت مقبوضہ وادی کو اٹوٹ انگ کہنا چھوڑ دے۔اسلام آباد میں جاری کئے گئے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا تھا بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتا ہے تو اس کے متنازعہ ہونے کا اعتراف کرے۔عبدالباسط نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیری مظاہرین پھر فائرنگ کر کے دس روز میں ایک سو سے زائد افراد شہید کئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے۔
بھارت کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرے،سید علی گیلانی
سرینگر:بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرے اور کشمیریوں کو آزادی دے دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں نویں روز بھی کرفیو کے باوجود احتجاج جاری ہے۔
پانچ رکنی بھارتی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حریت سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت مذاکرات سے قبل تمام گرفتار افراد کو رہا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی موجودگی میں آزادی ایک خواب ہے۔تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود بھارت کو کشمیر آزاد کرنا ہی ہو گا۔
دوسری جانب جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یسین ملک نے بھارتی وفد سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایسی ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں کرفیو اور بھارتی فوج کے گشت اور سختیوں کے باوجود بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ایک ماہ کے دوران بھارت کے ریاستی دہشتگردی میں شہدا کی تعداد ایک سو بائیس ہو گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 37729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش