0
Tuesday 29 Apr 2014 15:31

سعودی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری

سعودی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں مسلح افواج کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسر اور جوان حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہی وقت ملک کے جنوب، مشرقی اور شمالی علاقوں میں جاری جنگی مشقوں میں وزارت دفاع کے اہلکار اور نیشنل ڈیفنس فورس بھی شامل ہیں۔ فوجی مشقوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہوائی اور بحری جہاز، جنگی ہیلی کاپٹرز، ٹینک، میزائل اور میزائل شکن کا بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سعودی عسکری ماہرین نے کہا ہے کہ مملکت میں جاری جنگی مشقیں کسی دیدہ اور نادیدہ دشمن کے لیے یہ پیغام ہے کہ ریاض اپنے دفاع سے غافل نہیں اور قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 377355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش