0
Tuesday 21 Sep 2010 22:19

کراچی،رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ناصر علی کو سپردخاک کر دیا گیا

کراچی،رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ناصر علی کو سپردخاک کر دیا گیا
کراچی:اسلام ٹائمز-رینجر کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہید ناصر علی کو سپرد خاک کر دیا گیا،ہزاروں افراد نے احتجاج کیا،جن میں خوتین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علامہ سید حسن ظفر نقوی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے شرکاء جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے رینجر کے خلاف قانونی کاروائی کی یقین دھانی کرائی ہے،جس پر احتجاج کرنے والے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز رینجر کی ڈائریکٹ فائرنگ سے ابتک چار سے زائد شیعہ جوان شہید ہو چکے ہیں اور جبکہ کراچی شہر میں انیس کے قریب افراد کل سے اب تک شہید کیے جا چکے ہیں،رینجرز گردی اس وقت شروع ہوئی جب کرنل چاٹر جن کو بلیک واٹر کہا جائے تو غلط نہ ہو گا،کے آڈر پر رینجر نے جنازے سے واپس لوٹنے والے جوانوں پر بغیر کسی سبب کے فائر کھول دیا اور دو جوانوں کو شہید کر دیا،
اگرچہ رینجر نے دعویٰ  کیا کہ ان پر فائرنگ کی گئی تھی،لیکن ملک بھر کے میڈیا روپوٹرز کے مطابق یہ سفید جھوٹ ہے،اور اگر رینجر پر فائر کیا گیا تھا تو کوئی زخمی یا ہلاک تو ہوا ہو گا؟لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ 
وزیر داخلہ رحمان ملک نے رینجر کی اس بزدلانہ اور متعصبانہ وحشیت پر مبارک باد کے ساتھ ترقی دینے اور مراعات کی خوشخبری دی۔
پاکستان کی مظلوم شیعہ عوام !تمہارا ہتھیار تمہارا صبر اور باہمی اتحاد ہے،تمہارا ہتھیار تمہارا ووٹ ہے،تمہارا ہتھیار تمہاری ثابت قدمی ہے اسے ہاتھ سے جانے نہ دو،ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 37827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش