0
Saturday 3 May 2014 00:45

ڈائریکٹر الیکشن سیل جیو نیوز افتخار احمد کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

ڈائریکٹر الیکشن سیل جیو نیوز افتخار احمد کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی اور جیو نیوز کے اینکر افتخار احمد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کیا ہے۔ افتخار احمد نے عمران خان سے کہا ہے کہ الیکشن 2013ء سے متعلق جیو نیوز پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کریں۔ سینیئر صحافی افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ آئیں اور مناظرہ کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان نے 100صفحات کا وائٹ پیپر جاری کیا، اس میں ان الزامات کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ ہے۔ ڈائریکٹر الیکشن سیل جیو نیوز افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اوران کی جماعت مسلسل جیو نیوز پر الزامات لگا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےجیو اور جنگ گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا کوئی نمائندہ آئندہ جیو گروپ کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب میں کہنا تھا کہ جنگ اور جیو گروپ انتخابی دھاندلی میں براہ راست ملوث ہے۔ 18 فیصد نتائج پر جیت کی تقریر نشر کرا دی گئی۔ جنگ گروپ اور جیو ٹی وی انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوئے۔ میں آج سے جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ آئندہ تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ جیو ٹی وی کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا۔ جنگ گروپ اور جیو ٹی وی مشرقی بارڈر پر ''امن کی آشا'' جبکہ مغربی بارڈر پر جنگ کی بات کرتا ہے۔ مجھے صرف اس لئے''طالبان خان'' بنا دیا گیا تھا کیونکہ میں طالبان سے ڈائیلاگ کی بات کرتا تھا۔ عمران خان نے نے چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف ایکشن لیں۔ انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے اور جس میڈیا گروپ نے مدد کی، اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ انتخابات میں کس طرح دھاندلی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 378686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش