0
Wednesday 7 May 2014 22:16

چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان نے احتجاجاً سوست ڈرائی پورٹ بند کرنیکا اعلان کردیا

چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان نے احتجاجاً سوست ڈرائی پورٹ بند کرنیکا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ بدھ کے روز گلگت میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان کے صدر جوہر علی راکی، سابق صدر جاوید حسین، صدر امپورٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن محمد اسماعیل، سابق صدر محمد علی قائد نے کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے اور آج جمعرات سے سوست ڈارئی پورٹ کو احتجاجا بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس لاگو نہیں ہوتا لیکن پھر بھی یہاں کے تاجر سوست ڈرائی پورٹ پر ہر سال کروڑوں کی مد میں ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ تاہم، اس کے باوجود انہیں سہولت دینے کی بجائے مختلف حربوں سے تنگ کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان کے تاجروں سے ٹیکس وصول کرنا ہے تو علاقے کو این ایف سی ایوارڈ میں بھی حصہ دیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی نہ ہونے سے وفاق ہر قسم کا کالا قانون ہمارے اوپر لاگو کرتا ہے اور مجبوراً ہر قانون کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ اب وقت آیا ہے کہ اپنے حق کے لئے اُٹھ کھڑے ہوں اور کوئی بھی قانون قبول نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 380239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش