0
Thursday 8 May 2014 18:19
پاک ایران گیس پائپ لائن قابل عمل منصوبہ ہے، ختم نہیں کیا گیا

کراچی میں گرفتار ایف بی آئی ایجنٹ کو سفارتی استثنٰی حاصل نہیں، دفتر خارجہ

سعودی عرب کو نیوکلئیر ٹیکنالوجی کی برآمد کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں
کراچی میں گرفتار ایف بی آئی ایجنٹ کو سفارتی استثنٰی حاصل نہیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ گرفتار ایف بی آئی ایجنٹ کو سفارتی استثنٰی حاصل نہیں، وہ مختصر ویزے پر پاکستان آیا ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں، گرفتار ایجنٹ تک قونصلر کو رسائی دی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، بھارتی بیانات سے حقیقت بدل نہیں سکتی، اقوام متحدہ کی بیس قراردادیں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی ڈپٹی سیکرٹری آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان کے ساتھ افغانستان بھجوا دیئے ہیں، تیسرا بھجوایا جا رہا ہے۔ چین میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف چین کے ساتھ ہیں۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن قابل عمل منصوبہ ہے، ختم نہیں کیا گیا، عالمی جوہری ادارے نے ہمیشہ پاکستان کے نیو کلیئر سیفٹی اور سکیورٹی اقدامات کو سراہا ہے، سعودی عرب کو نیوکلئیر ٹیکنالوجی کی برآمد کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ پولیو کے حوالے سے تسنیم اسلم کا کہنا تھا پولیو کے خاتمے کیلئے اسکالرز کی خدمات بھی لے رہے ہیں، بعض بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے ملک میں جعلی انسداد پولیو مہم بھی چلائی گئیں جیسے شکیل آفریدی کو بھی استعمال کیا گیا، جس سے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 380502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش