0
Monday 19 May 2014 22:22

علامہ شبیر میثمی کی قیادت میں ایس یو سی کا مرکزی وفد اسکردو سے کل گلگت پہنچے گا

علامہ شبیر میثمی کی قیادت میں ایس یو سی کا مرکزی وفد اسکردو سے کل گلگت پہنچے گا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیاسی سیل کے انچارچ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں مرکزی وفد اپنے 4 روزہ دورہ بلتستان کی تکمیل کے بعد کل اسکردو سے گلگت پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد نے اپنے دورہ بلتستان کے دوران بلتستان ڈویژن کے جید علماء کرام، عمائدین اور تنظیمی عہدیداران سے سیاسی امور پر مشاورت کی۔ بلتستان کے بعد اب یہ وفد گلگت ڈویژن کے علماء، عمائدین اور سیاسی شخصیات و تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں کرکے سیاسی مشاورت کے بعد اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرکے اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی کونسل میں پیش کریگا۔ سیاسی کونسل اس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ہی گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
خبر کا کوڈ : 384240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش