0
Saturday 24 May 2014 08:43

نریندر مودی کی حلف برداری میں نواز شریف کی شرکت، پاکستان کا فیصلہ آنا باقی

نریندر مودی کی حلف برداری میں نواز شریف کی شرکت، پاکستان کا فیصلہ آنا باقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان وزیراعظم نواز شریف کی بھارت کے نئے وزیراعظم نریندر مودی کی رسم حلف برداری تقریب میں شمولیت کے حوالے سے جمعہ کو پاکستان کی طرف سے کوئی بھی بات نہیں کی گئی تاہم پاکستانی وزارت خارجہ نے نواز شریف کے دورہ بھارت کی سفارش کی ہے، ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ دفتر نے سفارش کی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی رسم حلف برداری تقریب میں شامل ہونا چاہئے جو کہ نئی دہلی میں 26 مئی کو منعقد ہونے جارہی ہے، پاکستانی وزارت خارجہ دفتر کے ایک سینئر آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’’ہم اس موقعے کو گنوانے کی غلطی نہیں کرسکتے ہیں اور ہمیں آگے کا سوچنا چاہئے‘‘، دریں اثناء بھارت میں بھی پاکستانی وزیراعظم کی نریندر مودی کی رسم حلف برداری تقریب میں شرکت کا بے صبری کا انتظار کیا جارہا ہے، بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’ہم با صبر لوگ ہیں اور ہم پاکستانی وزیراعظم کی بھارت آمد کیلئے لئے جانے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سارک سربراہان جو 26 مئی کو وزیراعظم کی رسم حلف برداری تقریب میں شرکت کررہے ہیں ان کے ساتھ سرکاری سطح کی مختصر میٹنگوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 385647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش