0
Thursday 22 May 2014 08:50

نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ حلف برداری، نواز شریف اور سارک سربراہان مدعو

نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ حلف برداری، نواز شریف اور سارک سربراہان مدعو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سمیت سارک ممالک کے دیگر رہنماؤں کو بھارتی نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو 26 مئی کو راشٹر پتی بھون نئی دہلی میں منعقد ہوگی، بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے چارج سنبھالنے سے قبل ہی سارک سربراہانِ مملکت کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے جن میں پاکستان کے نواز شریف بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں، وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے ابھی تک باضابطہ طور پر سارک سربراہان کو دعوت نامے نہیں بھیجے ہیں تاہم آئندہ ایک دو روز میں وہ ایسا کرسکتے ہیں جونہی انہیں اس حوالے سے کہا جائے گا، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نواز شریف غالباً اس موقعے پر نہیں آئیں گے البتہ وہ اپنے خصوصی نمائندے کو بھیج سکتے ہیں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب نواز شریف کہ حلف برداری کی تقریب تھی تو انہوں نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دعوت دی تھی البتہ وہ نہیں گئے، وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے دہلی آنے کی تصدیق کی ہے، اس کے علاوہ سری لنکا کے صدر بھی نئی دہلی آرہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 384985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش