0
Sunday 25 May 2014 00:41

بلدیاتی ملازمین کی پروموشن اپگریڈیشن ہمارا حق ہے، انور کمال

بلدیاتی ملازمین کی پروموشن اپگریڈیشن ہمارا حق ہے، انور کمال
اسلام ٹائمز۔ میونسپل کمیٹی سٹاف یونین خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر حاجی انور کمال نے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی پروموشن اپگریڈیشن ہمارا حق ہے۔ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ورنہ صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین 5 جون کو صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں میں ہڑتال کرینگے۔ صفائی اور پانی بند کر دینگے۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سامنے صوبہ بھر کے ملازمین مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں میونسپل کمیٹی سٹاف یونین کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں صوبائی جنرل سیکرٹری شاد خان، صدر میونسپل کمیٹی سٹاف یونین ڈیرہ قیصر کامران، عبدالرحمن سدوزئی و دیگر موجود تھے۔ ملازمین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ صوبائی صدر حاجی انور کمال نے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کے مطالبات کے حق میں 27 مئی کو مردان، 28 مئی ملاکنڈ اور 29 مئی کو ہزارہ میں احتجاجی جلسے ہونگے۔ بلدیاتی ملازمین صوبے میں ایک بھرپور قوت رکھتے ہیں۔ قیصر کامران نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی بروقت تنخواہوں اور پنشن جیسے مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔
خبر کا کوڈ : 385955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش