0
Monday 26 May 2014 21:03

پنجاب حکومت بیگناہ شیعہ افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کا عمل بند اور گرفتار افراد کو فوری رہا کرے، ایم ڈبلیو ایم خوشاب

پنجاب حکومت بیگناہ شیعہ افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کا عمل بند اور گرفتار افراد کو  فوری رہا کرے، ایم ڈبلیو ایم خوشاب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کے سیکرٹری جنرل مولانا ظہورالحسن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بے گناہ شیعہ افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کا عمل فوری طور پر بند کرے اور اصل دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کی طرف سے جوہرآباد سے معذور صحافی محمود اقبال کے والد اور بھائی حسن اقبال، چکوال سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سابق صوبائی سیکرٹری تعلیم 55 سالہ غلام شبیر جوئیہ جو کہ  اس وقت ریڈ سلز کے مرض کا شکار ہیں اور راولپنڈی سے خواجہ محمد علی، انکی بیگم اور دو معصوم بچیوں کی بلاجواز و غیر قانونی گرفتاری اور خواتین کے ساتھ پولیس کی بدتمیزی کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ 
مولانا ظہورالحسن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ایما پر پولیس اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے آئے روز بیگناہ شیعہ افراد کو بلاجواز گرفتار اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سراسر ظلم اور لاقانونیت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع خوشاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پنجاب حکومت کی سرپرستی میں سرعام دہشتگردی کرتے پھر رہے ہیں اور پنجاب حکومت ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی بجائے بے گناہ شیعہ افراد کو آئے روز گرفتار و پریشان کر رہی ہے۔ انہوں پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشتگردوں کی کھلی سپورٹ بند کرے اور دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے، بے گناہ شیعہ افراد کی گرفتاریوں کے عمل کو  فوری طور پر بند اور گرفتار شدہ بے گناہ شیعہ افراد کو فوری طور پر رہا کرے۔
خبر کا کوڈ : 386558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش