0
Monday 9 Jun 2014 07:45

کوئٹہ سے تفتان تک 600 کلومیٹر سڑک کو محفوظ بنانا مشکل ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ سے تفتان تک 600 کلومیٹر سڑک کو محفوظ بنانا مشکل ہے، سرفراز بگٹی

اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکرٹری داخلہ اکبر درانی کے ہمراہ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں مسلح افراد نے دو ہوٹلوں پر خودکش حملہ اور فائرنگ کرکے 23 افراد جان کی جان لے لی، حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے کوئٹہ آنے والے تین سو کے لگ بھگ زائرین آٹھ بجے تفتان پہنچے تھے۔ ان زائرین کو تفتان کے دو ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا تھا، اس دوران چار خودکش حملہ آوروں نے ان ہوٹلوں پر حملہ کرکے فائرنگ شروع کر دی، زائرین کی سکیورٹی پر تعینات ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ تین نے خود کو اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 23 زاہرین جان بحق جبکہ چھ خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔ 
میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ زخمیوں کو ایران کے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی میتیں اور ان کے رشتہ داروں کو آج صبح ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں محفوظ رہنے والے افراد کو ایف سی قلعہ میں منتقل کر دیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ زائرین کو کوئٹہ سے ایران کی فضائی سروس کی پیش کش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے تفتان تک چھ سو کلو میٹر سڑکوں کو محفوظ بنانا مشکل ہے۔

خبر کا کوڈ : 390381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش